مظہر قادری فاؤنڈیشن کے جلسہ میں علماء و دانشوروں کا خطاب
حیدرآباد۔/10 فروری، ( راست ) خانقاہوں میں بندگان خدا کو خالق سے ملانے کا کام ہوتا ہے۔پہلے سے زیادہ عصر حاضر میں خانقاہوں کی اہمیت وضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا سید آل مصطفی قادری الموسوی علی پاشاہ نے مظہر قادری فاؤنڈیشن کے سالانہ تقسیم تعلیمی انعامات بمقام اردو مسکن خلوت میں کیا۔ ڈاکٹر محمد متین الدین قادری نے بعنوان مسابقتی امتحانات اور اقلیتیں کے موقع پر خطاب میں طلباء و طالبات سے کہا کہ پبلک سرویس امتحانات غیر جانبدار ہوتے ہیں۔ جناب محمد قمر الدین صدر اقلیتی کمیشن نے اپیل کی کہ مسلمان کمیشن کو دیئے گئے اختیارات کابھرپور فائدہ اٹھائیں۔ جناب سید خلیل احمد قادری نے مظہر الحق قادری مرحوم کی خدمات کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ مولانا سید قبول پاشاہ قادری شطاری معتمد صدر مجلس علمائے دکن نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ مظہر قادری زرین کلاہ ؒ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور آپ کے نام سے موسوم ادارہ مظہر قادری فاونڈیشن آپ کے مشن کو جاری رکھا ہے۔ قاری محمد فیض الدین صدیقی کی قرأت اور سید سلطان صلاح الدین کی نعت شریف سے جلسہ کا آغاز ہوا۔ مولانا سید ابراہیم قادری فاروق پاشاہ سرپرست فاؤنڈیشن نے خیرمقدمی تقریر کی۔ مہمانان خصوصی مولانا سید عبید اللہ قادری آصف پاشاہ سجادہ نشین ، مولانا سید احمد پاشاہ قادری ، سید سراج پاشاہ قادری نے طلباء و طالبات میں تعلیمی انعامات تقسیم کئے ۔ شرکاء میں مولانا سید محمود پاشاہ قادری ، مولانا سید جمال الدین احمد قادری خالد ، پروفیسر محمد مسعود احمد خاں، قاضی زین العابدین ، مولانا محمد عبدالمجید، مولانا سید احمد شطاری، مولانا سید وصی اللہ حسینی قادری نظام، مولانا سید قادر محی الدین جنید پاشاہ، مولانا سید سیف اللہ باقری، جناب سید امتیاز الدین، محمد طالب الدین طاہر، محمد ولی الدین سکندر شامل ہیں۔