حیدرآباد 29 جون ( این ایس ایس ) سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار نے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی عمارت اور اس کے اطراف 100 میٹر کے دائرہ میں امتناعی احکام جاری کردئے ہیں جہاں ہجوم اکٹھا نہیں ہوسکتا ۔ اس عمارت میں گروپ II خدمات کے تحت تقررات کیلئے انٹرویز ہونے والے ہیں۔ یہ انٹرویوز دوپہر سے پہلے اور دو پہر میں کمیشن کے دفتر ایم جے روڈ نامپلی پر یکم جون سے 26 اگسٹ کے درمیان ہونے والے ہیں۔ تاہم ان امتناعی احکام سے آن ڈیوٹی پولیس عملہ ‘ فوجی اہلکاروں ‘ ہوم گارڈز وغیرہ کو استثنی حاصل رہے گا ۔
