امیدواروں کے رجسٹریشن کیلئے گائیڈلائنس جاری، او ٹی آر کا لزوم
حیدرآباد۔/30 مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ عنقریب مختلف جائیدادوں پر تقررات کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ پبلک سرویس کمیشن کے مطابق امیدواروں کو ون ٹائم رجسٹریشن (OTR) بہر صورت کرنا ہوگا۔ او ٹی آر آئی ڈی کے ذریعہ چند منٹ میں درخواست داخل کی جاسکتی ہے۔ نئے اضلاع کے مطابق او ٹی آر میں تبدیلی کی ہدایت دی گئی۔ کمیشن کے مطابق لمحہ آخر میں رجسٹریشن کی صورت میں دشواریاں ہوسکتی ہیں۔ رجسٹریشن کیلئے پبلک سرویس کمیشن کی ویب سائیٹ پر موجود نیو رجسٹریشن بٹن پر کلک کرتے ہوئے موبائیل نمبر درج کرنے پر او ٹی پی نمبر آئے گا جس کے ذریعہ رجسٹریشن کا عمل پورا کیا جاسکتا ہے۔ درخواست فارم میں نجی معلومات جیسے ایڈریس، ای میل آئی ڈی، پہلی تا ساتویں جماعت تک 33 اضلاع کی تفصیلات داخل کرنا ہوگا۔ امیدوار کی فوٹو، دستخط اَپ ڈیٹ کیا جائے۔ تمام تفصیلات داخل کرنے کے بعد پبلک سرویس کمیشن آئی ڈی حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ درخواست کی پی ڈی ایف کاپی ڈاؤن لوڈ کی جاسکے گی۔ اگر ویب سائیٹ قبل از وقت لاگ آؤٹ ہوجائے تو پھر نئے سرے سے رجسٹریشن کا مرحلہ مکمل کرنا ہوگا۔ پبلک سرویس کمیشن نے رجسٹریشن کے سلسلہ میں امیدواروں کیلئے گائیڈ لائنس جاری کئے ہیں۔ر