نئے ارکان کا مختصر تعارف۔ مختلف محکمہ جات میں طویل خدمات کا ریکارڈ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ نے پبلک سرویس کمیشن میں مزید تین ارکان کا تقرر کیا ۔ اس کے ساتھ ہی ٹی جی پی ایس سی بورڈ چیرمین سمیت کل ممبران کی تعداد چھ ہوگئی ہے ۔ نئے ارکان میں آئی پی ایس وشوا پرساد ، گروپ I سرویس آفیسر سی چندرا کانت ریڈی اور عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر لکشمی کانت راتھوڑ شامل ہیں ۔ چیرمین مہیندر ریڈی کی میعاد ختم ہوگئی اور وہ سبکدوش ہوگئے ۔ ان کی جگہ ریٹائرڈ ائی اے ایس افسر برا وینکٹیشم نے لی ۔ تین نئے ارکان کی مختصر تفصیلات ( 1 ) پی وشوا پرساد آئی پی ایس : سدی پیٹ ضلع کے کونڈا پاکا میں 1965 میں پیدا ہوئے ۔ ایم ایس سی اگریکلچر کے بعد 1996 میں گروپ I ڈی ایس پی کے طور پر سرویس میں شامل ہوئے ۔ 2005 میں آئی پی ایس کا درجہ حاصل کیا ۔ وہ اس وقت بطور آئی جی برسرکار ہیں ۔ محکمہ پولیس میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں انڈین پولیس میڈل سمیت متعدد خدماتی تمغے مل چکے ہیں ۔ انہوں نے کڑپہ ، پرکالا ، گروباڈا میں اے سی پی ، انٹلی جنس ایس پی ، وشاکھا پٹنم ڈی سی پی ، محبوب نگر ، نظام آباد ایس پی ، مادھا پور ، سنٹرل زون ، ڈی سی پی ، حیدرآباد جوائنٹ کمشنر ، آئی جی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ وہ اس وقت اڈیشنل کمشنر پولیس کرائم برانچ کے طور پر کام کررہے ہیں ۔ ( 2 ) سی چندرا کانت ریڈی : 1967 میں وہ حیدرآباد میں پیدا ہوئے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی سے ایم ایس سی اور ایل ایل بی کے بعد 1995 میں گروپ I بیاچ حاصل کرنے کے بعد 1996 میں سرویس شروع کی ۔ تلنگانہ میں مختلف محکموں میں کام کیا ۔ اسسٹنٹ آڈٹ عہدیدار کی حیثیت سے خدمات انجام دی اور بعد میں ڈی آر ڈی اے پی ڈی ، جی ایچ ایم سی فینانشیل اڈوائزر ، او ایس ٹی ، جی ایچ ایم سی اڈیشنل کمشنر ، ایس سی ویلفیر میں خدمات انجام دیں ۔ وہ فی الحال مہیلا کارپوریشن کے ایم ڈی ہیں ۔ ( 3 ) پروفیسر لکشمی کانت راتھوڑ : 1955 میں پالا مور میں ایک گریجن تانڈہ میں پیدا ہوئے ۔ محبوب نگر میں تعلیم حاصل کی ۔ انہوں نے 1989 میں عثمانیہ یونیورسٹی سے معاشیات میں ایم اے کیا اور پھر BPed اور MPed کیا ۔ 2006 میں پی ایچ ڈی مکمل کی ۔ انہوں نے بطور اتھیلیٹ 35 ممالک کا سفر کیا دو اولمپک مقابلوں میں حصہ لیا ۔ 1992 میں ایک سرکاری اسکول میں فزیکل ایجوکیشن ٹیچر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی ۔ اور چند مہینوں میں وہ لکچرر مقرر ہوئے ۔ 1997 میں عثمانیہ یونیورسٹی میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر شامل ہوئے اور مختلف عہدوں پر کام کیا ۔ بعد میں وہ پالا مور یونیورسٹی کے وائس چانسلر بنے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر و یونیورسٹی کالج آف فزیکل ایجوکیشن کے پرنسپل بھی رہے ۔ ش