حیدرآباد 31 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے 8 تا 16 نومبر محکمہ جاتی ٹسٹ کے امتحانات منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے حدود میں حیدرآباد ، رنگا ریڈی اور ملکاجگری اضلاع میں محکمہ جاتی امتحانات کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ آبجکٹیو امتحانات کمپیوٹر پر مبنی رہیں گے جبکہ لینگویج ٹسٹ تحریری رہے گا۔ محکمہ جاتی امتحانات کیلئے درخواست داخل کرنے والے امیدوار یکم نومبر کی شام 5 بجے سے پبلک سرویس کمیشن کی ویب سائیٹ https://www.tgpsc.gov.in سے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ کمیشن نے امیدواروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہال ٹکٹس کو احتیاط سے محفوظ کریں جو آئندہ کی ضرورتوں کیلئے کام آئے گا۔ کمیشن کی جانب سے کسی بھی صورت میں ڈوپلیکیٹ ہال ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔ ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرنے میں دشواری کیلئے امیدوار ہیلپ ڈیسک سے فون 040-22445566 سے ربط قائم کرسکتے ہیں۔1