حیدرآباد۔/11 جون، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے گروپ I پریلمنری امتحانات کا آج پُرامن انعقاد عمل میں آیا۔ شہر کے علاوہ میدک اور منچریال میں 60 فیصد سے زائد طلبہ کی شرکت کی اطلاع ہے۔ منچریال میں 9243 امیدواروں نے درخواست دی تھی جن میں 6076 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔ عادل آباد میں 6190 کے منجملہ 4440 نے شرکت کی۔ دونوں اضلاع میں حاضری کا فیصد 65.74 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ ضلع کلکٹر بی سنتوش نے پولیس کے ساتھ امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ عادل آباد میں 19 اور منچریال میں 27 مراکز تھے۔ امتحانات کے دوران پولیس نے زیراکس سنٹرس بند رکھنے کی ہدایت دی تھی۔ میدک میں 3293 کے منجملہ 2159 نے شرکت کی۔ سنگاریڈی میں 8654 کے منجملہ 5396 امیدوار شریک رہے ۔ گذشتہ مرتبہ امتحانی پرچہ کے افشاء کے سبب امتحانات کو منسوخ کرنا پڑا تھا۔ کمیشن نے اس مرتبہ پرچہ جات کے افشاء کو روکنے سخت اقدامات کئے تھے۔ر