پبلک گارڈن کو واکرس کے لیے کھولنے جناب غلام یزدانی کامطالبہ

   

حیدرآباد : جناب غلام یزدانی چیرمین پبلک گارڈن واکرس اسوسی ایشن نے اپنے صحافتی بیان میں کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤن کی بہت ساری پابندیوں میں نرمی کی ہے ۔ لیکن افسوس پبلک گارڈن میں تین ماہ سے داخلہ ممنوع ہے ۔ عبادت گاہیں ، ہوٹل اور بعض مخصوص اجتماعات میں ڈھیل عام ہے ۔ حکومت نے ہر سال کی طرح 25 جون سے ہریتا ہارم تلنگانہ میں سرسبزی و شادابی کے لیے ڈھائی کروڑ پودوں کے لگائے جانے کا اعلان کیا ہے ۔ ایسے ہی پروگراموں میں پانچ مرحلوں میں باغ عامہ میں بڑے پیمانے پر عمل ہوتا آیا ہے ۔ اس کے مثبت نتائج سے سب واقف ہیں ۔ اب چھٹے مرحلے کا 25 جون سے آغاز ہورہا ہے ۔ پبلک گارڈن میں کئی واکرس طبی مشوروں پر عمل کرتے ہوئے آتے ہیں ۔ ان حالات میں کم از کم محدود اوقات میں عوامی مفادات کے پیش نظر واکرس کو چہل قدمی کی اجازت سماجی دو گز دوری ماسک کے ساتھ دنیا حالات کا تقاضہ ہے ۔ اس طرح کی سہولت سے واکرس کو ہریتاہرم پروگرام میں شرکت کا موقع بھی ملے گا ۔ امید کہ متعلقہ عہدیداران حکومت اس تجویز پر فوری عمل کے لیے متوجہ ہوں گے ۔۔