پبلک گارڈن کی تزئین نو پر زور،واکرس کی چیف منسٹر سے نمائندگی

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : پبلک گارڈن واکرس اسوسی ایشن کے ممبرس نے کل چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے پاس ایک نمائندگی داخل کرتے ہوئے پبلک گارڈن کی حالت کو بہتر بنانے ، ضروری مرمتی کام اور اس کی تزئین نو کروانے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے حکومت سے اس گارڈن کے روزانہ مینٹیننس کے لیے زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس گارڈن میں مناسب سہولتیں نہیں ہیں بشمول کچرا دان اور ٹھیک واش رومس ۔ اس میں ٹوٹے ہوئے بینچس ہیں ۔ اس کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل نمائندگی اور مطالبہ کے باوجود اس میں کوئی اہم پیشرفت نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ پبلک گارڈن میں کئی اہم سائٹس بشمول وائی ایس آر آرکیالوجیکل میوزیم ، للیتا کلاتھورانم ، جواہر بال بھون ، اندرا پریہ درشنی آڈیٹوریم اور جوبلی ہال ہیں روزانہ کے ایک واکر ، محمد عابد علی نے کہا کہ حکومت کو اس گارڈن کو خصوبصورت بنانے اور اس میں موجود عمارتوں کی مرمت اور تزئین نو کے لیے آئندہ اسمبلی بجٹ اجلاس میں فنڈس جاری کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے ہیری ٹیج کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں ۔۔