پب جی ویڈیو گیم میں لڑکے کی موت

   

۔14 سالہ لڑکے نے پھانسی لے لی، پہاڑی شریف میں واقعہ
حیدرآباد 12 مئی (سیاست نیوز) پہاڑی شریف کے علاقہ میں پب جی گیم ایک لڑکے کی موت کا سبب بن گئی۔ نوجوان اور کم عمر بچوںمیں جنونی حد تک پائے جانے والے پب جی گیم کا رجحان دن بہ دن پریشانیوں کا سبب بنتا جارہا ہے۔ پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنا اور والدین کی جانب سے ڈانٹ ڈپٹ اور کھیل میں رکاوٹ پیدا کرنا 14 سالہ لڑکے کی موت کا سبب بن گیا۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 14 سالہ منی کنٹھا ریڈی جو جل پلی علاقہ کے ساکن نارائن ریڈی کا بیٹا تھا، اس نے آج اپنے گھر میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ ریڈی پب جی گیم کا عادی تھا اور اس کی یہ عادت اور گیم میں مشغولیت سے والدین تنگ آچکے تھے۔ اس کی ماں نے اسے گھر سے باہر جانے کے لئے بھی منع کیا تھا۔ گیم کھیلنے نہیں دے رہی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر سی کنٹھا ریڈی نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔