’’ پب جی گیم ‘‘ نے طالب علم کی جان لے لی

   

حیدرآباد /3 اپریل ( سیاست نیوز ) ملکاجگیری کے علاقہ میں پب جی گیم ایک طالب علم کی موت کا سبب بن گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 16 سالہ لڑکا سامبا شیوا جو اکثر پب جی گیم میں مصروف رہتا تھا والدہ کی ڈانٹ ڈپت سے دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سامبا شیوا کی والدہ رما دیوی نے اس کے لڑکے کو ڈاٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا چونکہ 10 ویں جماعت کے آخری امتحان کی تیاری کے بجائے یہ لڑکا پب جی گیم میں مصروف تھا ۔ لڑکا وشنوپوری کالونی ملکاجگری کے ساکن بھرت راج کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ اس لڑکے کی بہن انٹر میڈیٹ امتحان کی تیاری میں تھی ۔ لڑکے نے والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔