پب میں نیم برہنہ رقص، 6 افراد بشمول ایم ڈی گرفتار

   

حیدرآباد۔/29مئی، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس پولیس نے علاقہ رام گوپال پیٹ میں قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رات دیر گئے پب کھلا رکھنے اور نیم برہنہ رقص کرانے کے الزام میں 18 افراد بشمول پب کے منیجنگ ڈائرکٹر کو گرفتار کرلیا ہے۔ ٹاسک فورس پولیس کے مطابق ’’ کلب ٹیخلہ ‘‘ کیف اینڈ بار میں رات دیر گئے تک شراب نوشی کے علاوہ رقاصاؤں کے ذریعہ نیم برہنہ رقص کرایا جارہا تھا۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم نے پب پر دھاوا کرتے ہوئے کلب میں موجود 18 افراد بشمول پب کی منیجنگ ڈائرکٹر نلینی ریڈی، منیجر این روی، ڈی جے آپریٹرس بی ہری کرشنا اور سیدہ زرین، کیاشیئر بی پرکاش اور 8 لڑکیوں اور 5 گاہکوں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ پب کا مالک جی وجئے کمار گوڑ ہنوز مفرور ہے۔ پولیس نے اس کارروائی میں ڈی جے سسٹم، ڈسکو لائٹس اور دیگر اشیاء وہاں سے برآمد کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں اس پب کے خلاف تیسرا مقدمہ درج کیا گیا ہے کیونکہ محکمہ آبکاری اور پولیس قوانین کی خلاف ورزی کی جارہی تھی۔ رام گوپال پیٹ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ب