پب میں کمسن لڑکی کا ڈانس وائرل

   

دی لعل اسٹریٹ پب شرائط کی خلاف ورزیوں کا مرتکب
حیدرآباد ۔ 2 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : پب میں ایک کمسن کا ناچ وائرل ہونے کے بعد سائبر آباد پولیس چوکس ہوگئی ۔ گچی باولی پولیس کے انسپکٹر سریش نے بتایا کہ گچی باولی میں واقع ایس ایل این ٹرمینیس کی دسری منزل پر دی لعل اسٹریٹ پب موجود ہے اتوار کی شام اس پب میں ایک خاتون اپنی دو لڑکیوں کے ساتھ پہونچی اور اس دوران ایک 6 سالہ لڑکی نے پب میں ڈانس کیا ۔ اس ڈانس کی ویڈیو گرافی کی گئی جو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ انسپکٹر سریش نے بتایا کہ اعلیٰ عہدیداروں کی ہدایت پر سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلیا گیا اور اس کمسن بچی کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں ۔ نشہ کرنے والے گیارہ افراد کے ساتھ اور 4 خواتین افراد خاندان کے ہمراہ پہونچے تھے ۔ نشہ کے مقام پر بچوں کو ناچ نچانا شرائط اور قوانین کے خلاف ہے ۔ لہذا اس سلسلہ میں پب کے مالک مہاویر اگروال اور چیف منیجر دیپک کے خلاف 188 سیکشن کے تحت کیس درج کیا گیا ہے اور نوٹس بھی جاری کردی گئی ہے اور بچی کے والدین کو طلب کرتے ہوئے ان سے پوچھ تاچھ کی جائے گی ۔ اس دوران اکسائز پولیس کے عہدیداروں نے بتایا کہ دی لعل اسٹریٹ پب کو بار اینڈ ریسٹورنٹ کی ہی اجازت ہے ۔ ایکسائز سی آئی گاندھی نے بتایا کہ ڈانس فلور سے ایکسائز پولیس کا کوئی تعلق نہیں رہتا ۔ جب کہ بار اینڈ ریسٹورنٹ کی شرائط کے خلاف پب چلایا جارہا ہے ۔ میوزک کے لیے کسی قسم کی کوئی اجازت حاصل نہیں کی گئی ۔۔A