حیدرآباد،16اکتوبر(سیاست نیوز ) جینس پتلون میں چھپاکرلایا گیا سونا ایک مسافر کے پاس سے حیدرآباد کے شمس آبادایرپورٹ پر ضبط کیاگیا۔ایک مخصوص اطلاع پر ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس کے عہدیداروں نے شارجہ سے انڈیگو کی فلائٹ سے حیدرآباد پہنچے اس مسافر کے جینس پینٹ سے یہ سونا ضبط کیا جو پیسٹ کی شکل میں تیار کرتے ہوئے پتلون کے کمر والے حصہ میں چھپاکر لایاگیا تھا۔یہ سونا652.65گرام ہے ۔یہ مسافر لکھنو کا ہے جس کو اس کے دوست کی درخواست پر سونا اس طرح لانا پڑا۔یہ سونا وہ ایرپورٹ کے باہر ملنے والے شخص کے حوالے کرنے والا تھا۔اس شخص کا انتظار کرنے والے کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے ۔مسافر نے اس سونے کی اسمگلنگ کا اعتراف کرلیا۔اس سونے کی مالیت 24,61,621روپئے ہے ۔