نئی دہلی: پتنجلی آیوروید کے گمراہ کن اشتہار کے معاملے میں سپریم کورٹ میں آج دوبارہ سماعت ہوئی۔ یوگا گرو بابا رام دیو اور آچاریہ بالکرشن عدالت میں موجود تھے۔ دو رکنی بنچ نے آج پتن جلی آیوروید کے جھوٹے اشتہار کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے اپنا حکم محفوظ کر لیا کہ کیا رام دیو پر توہین عدالت کا مقدمہ چلایا جائے گا یا نہیں۔