پتنگوں کا تہوار اتحاد اور بھائی چارگی کی علامت

   


سدی پیٹ میں کائیٹ فیسٹیول ، وزیر ہریش راؤ کا خطاب
حیدرآباد :۔ ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ سدی پیٹ کا نام پتنگوں کی طرح آسمانوں میں بلند کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے کا دعویٰ کیا۔ سدی پیٹ کے گورنمنٹ ڈگری کالج گراونڈ پر منعقدہ کائیٹ فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کااظہار کیا اور کہا کہ اس کائیٹ فیسٹیول میں بنگلور ، وڈورا اور حیدرآباد کے علاوہ دیگر شہروں سے عوام نے شرکت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فیسٹیول اکثر اہم شہروں میں منعقد ہوتے ہیں ۔ آج سے ان شہروں میں بھی سدی پیٹ کا شمار ہونے لگا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے اس سال کچہرے سے پاک کلین اینڈ گرین شہروں کو مرکزی حکومت کی جانب سے جو ایوارڈ دیا جاتا ہے وہ ایوارڈ اس مرتبہ شہر سدی پیٹ کو حاصل ہوگا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سدی پیٹ کو صاف ستھرا اور کلین اینڈ گرین بنانے میں حکومت سے مکمل تعاون و اشتراک کریں ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ پتنگوں کا تہوار عوام کے درمیان اتحاد پیار و محبت کو پروان چڑھانے میں اہم رول ادا کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سدی پیٹ کو کھلے رفع حاجت سے پاک شہر کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔ سدی پیٹ میونسپلٹی کے تعلق سے 1969 کو فون کر کے پازیٹیو فیڈ دینے کی عوام سے اپیل کی ۔ وزیر فینانس نے کہا کہ تمام شعبوں میں شہر سدی پیٹ کی کارکردگی ناقابل فراموش ہے ۔ اس کے لیے عوام قابل مبارکباد ہے جنہوں نے ہر معاملے میں حکومت سے مکمل تعاون کیا ہے ۔ وہ سدی پیٹ کو ملک کا مثالی شہر میں تبدیل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہے ہیں ۔۔