پتنگ بازی کے دوران بلندی سے گرنے پر طالب علم ہلاک

   

حیدرآباد /5 جنوری ( سیاست نیوز ) بیگم پیٹ کے علاقہ میں پتنگ بازی کے دوران بلندی سے گرکر ایک طالب علم ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ اشیش کمار جو بیگم پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کالج سے واپسی کے بعد یہ نوجوان پتنگ بازی میں مشغول تھا کہ بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع