پتنگ نکالنے کے دوران برقی سے جھلس جانے والا لڑکا فوت

   

بھینسہ ۔بھینسہ شہر کے راہول نگر علاقہ کا ایک لڑکا برقی تار سے پتنگ نکالنے کے دوران دو روز قبل برقی رو سے شدید جھلس جانے کے بعد دوران علاج گذشتہ رات دیر گئے فوت ہوگیا تفصیلات کے بموجب شہر کے راہول نگر علاقہ میں دوروز قبل چھٹویں جماعت کا 11 سالہ معصوم ابھیلاش ولد گنگادھر مکان کے ٹین شیٹ کی چھت سے وائپر کے ذریعہ برقی تاروں سے اپنی پتنگ نکالنے کے دوران (11kv) برقی تاروں سے برقی رو آجانے سے شدید جھلس گیاتھا جسے بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں طبی امداد کے بعد نظام آباد علاج کیلئے منتقل کردیا گیاتھا جہاں ابھیلاش دوران علاج گذشتہ شب فوت ہوگیا نعش کا پوسٹ مارٹم بھینسہ گورنمنٹ ایریاہاسپٹل میں کیا گیا اور بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثہ کے حوالے کردیاگیا ۔