پتھروں کے گرنے سے چھ مزدور ہلاک

   

آندھراپردیش، ضلع باپٹلہ کے گرینائیٹ کی کان میں حادثہ
حیدرآباد ۔ 3 اگست (سیاست نیوز) آندھراپردیش کے ضلع باپٹلہ میں گرینائیٹ کی کان میں پتھروں کے گرنے سے چھ مزدور ہلاک اور 10 مزدور زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلی کروپا میں ستیہ کرشنا گرینائیٹ کواری میں اتوار کی صبح 16 مزدور کام کررہے تھے کہ اچانک بڑے پتھر ٹوٹ کر مزدوروں پر گر پڑے۔ اس حادثہ میں چھ مزدور برسرموقع ہلاک ہوگئے، جن میں چار کی نعشوں کو باہر نکالا گیا۔ دو مزدوروں کی تلاش جاری ہے۔ دیگر دس مزدور شدید زخمی ہوگئے جنہیں نرساراؤ پیٹ دواخانہ میں علاج کیلئے منتقل کردیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ یہ حادثہ مالکان کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوا ہے۔ مہلوکین کا تعلق اوڈیشہ سے ہیں۔ اطلاع ملنے پر ضلع کلکٹر اور ایس پی نے فون کے ذریعہ متعلقہ عہدیداروں سے ربط پیدا کرتے ہوئے حالات سے واقفیت حاصل کی۔ ریاستی چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے بھی عہدیداروں سے بات کرکے حالات سے واقفیت حاصل کی اور مریضوں کو تمام ضروری اور بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی اور ساتھ ہی اس حادثہ کی مکمل جانچ کرنے کا حکم دیا۔ ش