پتھرگٹی میں موٹر کار شعلہ پوش، کوئی جانی نقصان نہیں

   

حیدرآباد /21 اگست ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ پتھرگٹی میں ایک کار اچانک شعلہ پوش ہوگئی تاہم ڈرائیور کی بروقت چوکسی اور احتیاط کے سبب جانی نقصان ٹل گیا ۔ تاہم اسکارپیو گاڑی جل کر تباہ ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس واقعہ سے علاقہ میں کچھ دیر کیلئے خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا اور ٹریفک جام ہوگئی ۔ پولیس اور آتش فرو عملہ نے آگ پر قابو پانے کے بعد ٹریفک کو بحال کیا اور راحت کاری اقدام کو انجام دیا ۔ پتھرگٹی کے علاقہ میں کار اس وقت شعلہ پوش ہوگئی جب چلتی کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ کار سے دھواں نکلنا دیکھ کر ڈرائیور نے گاڑی کو روک دیا اور گاڑی سے اتر گیا ۔ شاک سرکٹ کے سبب حادثہ پیش آنے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ ع