پتھر گٹی کے قریب شاپنگ کامپلکس کی چھت منہدم

   

پانچ افراد بشمول چار خواتین زخمی ، عمارت کی دیکھ بھال پر متضاد دعوے
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : شہر کے علاقہ پتھر گٹی کمان میں آنند بھون کے قریب ایک شاپنگ کامپلکس کی چھت منہدم ہونے سے چار خواتین اور ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ چارمینار انسپکٹر کے چندر شیکھر نے بتایا کہ چھت کی تزئین و آرائش کے دوران سمنٹ اور مٹی کے زیادہ بوجھ کی وجہ سے چھت کا ایک حصہ گر گیا ۔ زخمیوں کو فورا دواخانہ منتقل کردیا گیا ۔ رمضان کے موقع پر خرید و فروخت کو آنے والی خواتین پر چھت گر گیا ۔ زخمی خواتین کا تعلق پرانے شہر کے مختلف علاقوں سے بتایا گیا ہے ۔ قلی قطب شاہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے اس کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ چھت خانگی ملکیت ہے اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ INTACH حیدرآباد کنوینر انورادھا ریڈی نے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ۔ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ عمارت میں کئی دکانات موجود ہیں ۔ دکانداروں اور مالکان کی ذمہ داری ہے کہ وہ عمارت کی ٹھیک طرح سے دیکھ بھال کریں ۔ چھت گرنے کی ذمہ داری دکان مالکان یا پھر جی ایچ ایم سی کی ہونی چاہئے جو اس کی دیکھ بھال میں ناکام رہے ۔۔ ش