نینی تال : اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ میں جمعرات کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر سے موصولہ اطلاع کے مطابق آج صبح 06.15 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.1 ناپی گئی۔ اس کا مرکز پتھورا گڑھ سے 32 کلومیٹر شمال کی جانب پانچ کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ڈی ڈیہاٹ، تھل، ناچنی، بلوواکوٹ، دھرچولا اور بنگاپانی تحصیلوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ابھی تک متاثرہ علاقوں سے کسی قسم قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
