پجارا اور آئیر کی نصف سنچریاں ، ہندوستان 278/6

   

چٹگرام۔ چیتیشور پجارا اور شریاس آئیر کی نصف سنچریوں کی بدولت یہاں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر ہندوستان کی بازیابی 48/3 سے 278/6 تک پہنچ گئی۔ پہلے سیشن میں بنگلہ دیش نے شبمن گل (20 )، کے ایل راہول (22 ) اور ویراٹ کوہلی (1)کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو 19.3 اوورز میں 48/3 تک کم کر دیا تھا۔ پجارا اور رشبھ پنت (46) نے جوابی حملہ کرتے ہوئے 64 رنز کی رفاقت کے ذریعہ ہندوستان کی ابتدائی بحالی کی قیادت کی۔دن کے اختتام پر پجارا 90 رنز بناکر آوٹ ہوئے جبکہ ائیر 82 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں ۔بنگلہ دیش کیلئے تجل السلام نے کامیاب بولنگ کرتے ہوئے 84 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔