پجارا کے کپتان بننے کی امید

   

ڈھاکہ۔ ہندوستان کے کارگزار کپتان کے ایل راہول کو پریکٹس سیشن میں بیٹنگ کے دوران ہاتھ پر مار لگا ہے لیکن بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور پر امید ہیں کہ راہول جمعرات سے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والا میچ کھیلنے کے لیے ٹھیک ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا ڈاکٹر انہیں دیکھ رہے ہیں، لیکن امید ہے کہ وہ ٹھیک ہو جائیں گے۔ اگر راہول نہیں کھیلتے ہیں تو نائب کپتان اور چیتشور پجارا ٹیم کی قیادت کریں گے۔ راہول کے باہرہونے کا مطلب بنگالی اوپنر ابھیمانیو ایسوارن کے لیے بھی ٹسٹ ڈیبیو ہو سکتا ہے، جنہیں زخمی روہت شرما کے مقام پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔