پداپلی میں رائس ملرس کے ساتھ کلکٹرکا اجلاس

   

پدا پلی:۔ضلع میں بائیلڈ رائس ڈیلیوری سی ایم آر اندرون 30 ستمبر تک مکمل کرنے کی ضلع کلکٹر پداپلی ڈاکٹرسنگیتا ستیہ نارائنا نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ کسٹم ملنگ رائس ، 21-2020خریف فصل پر متعلقہ عہدیداروں اور رائس ملّروں کے ہمراہ بروز چہارشنبہ ضلع کلکٹر نے کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے کہا کہ خریف موسم سے متعلقہ 7.09 لاکھ میٹرک ٹن دھان 122 بائیلڈ رائس ملوں کو روانہ کیا گیا ہے۔سی ایم آر 4.81لاکھ میٹرک ٹن سے اب تک 70,900 میٹرک ٹن رائس فراہم کیا گیا ہے، ماباقی 4.09 لاکھ میٹرک ٹن رائس کی فراہمی زیر التواء ہے۔ جس کو ماہ ستمبر کے آخر تک ایف سی آئی کو روانہ کرنے کی رائس ملروں کوانھوں نے ہدایت دی۔ ایریا مینیجر ایف سی آئی کو تاکید کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ رائس ڈیلیوری کے دوران جگہ اور حمالیوں کی قلت نہ ہو۔رائس ملّروں کو روزانہ 24 گھنٹے مِلنگ کرتے ہوئے وقت مقررہ پر یعنی 30ستمبر تک سی ایم آر رائس ڈیلیوری مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع کے ہر رائس مل کو 2 دنوں میں 87 میٹرک ٹن چاول تیار کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع کلکٹر نے مطلع کیاکہ تلنگانہ ریاست میں پداپلی ضلع میں سب سے زیادہ دھان کی پیداوارکی گئی ہے، ہمارے ضلع کے علاوہ ،مزید 10 اضلاع سے دھان کی خریدی عمل میں لائی گئی ہے۔ ضلع ایڈیشنل کلکٹرلکشمی نارائنا،ضلع سیول سپلئی آفیسر وینکٹیش، ضلع سیول سپلئی مینجر پراوین، رائس ملرس صدر راج ریڈی، اشوک، ایف۔سی۔آئی مینجر راجو نائیک، متعلقہ عہدیداران وغیرہ نے اس اجلاس میں شرکت کی۔