پداپلی میں ماسک نہ لگانے پر 54 افراد کو جرمانہ

   

پداپلی :ماسک نہ لگانے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع پداپلی میں پولیس کی جانب سے اس سلسلے میں سخت اقدامات کرتے ہوئے ماسک نہ لگانے والوں پر فی کس 1000 روپپے جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔ابتک تقریبا 54 افراد کو فی کس ایک ہزار روپیے جرمانہ عائد کیا گیا۔رامگنڈم کمشنریٹ حدود کے پداپلی، گوداوری کھنی، سلطان آباد علاقوں میں ماسک نہ لگانے والوں کے خلاف یہ کارروائی کی گئی۔ آن لاین بیجے گیے اس جرمانہ کی رقم کو عدالت میں جمع کروانا ہوگا۔پولیس نے شہریوں سے خواہش کی ہے کہ وہ کووڈ 19کی روک تھام کے لئے تعاون کریں۔
کلواکرتی میں گاڑیوں کی تنقیح
کلواکرتی : کلواکرتی شہر کے مختلف چوراہوں پر اج پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی سخت تنقیح عمل میں لائی گئی جبکہ محبوب نگر چوراستہ بر سی۔آئی سیدلو کی راست نگرانی میں لائسنس انشورنش ودیگر کاغذات کے ساتھ ساتھ خاص کر کورونا کی دوسری لہر کے سبب ماسک کے استعمال کی طرف توجہ دلائی گئی اور کرونا سے حفاظت کیلئے انہیں ترغیب دی گئی اس موقع پر انکے ہمراہ دیگر پولیس عملہ بھی موجود تھا۔