پداپلی۔27 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پداپلی ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے ضلع پداپلی مرکز میں مفت کمپیوٹر ٹریننگ دینے کا سنہرا موقع فراہم کیا گیا ہے۔اور یہ کمپیوٹر ٹریننگ کلاس شام 7تا 8بجے تک دی جا رہی ہیں۔ جو کوئی بھی کمپیوٹر ٹریننگ کے خواہشمند ہوں مزید تفصیلات کیلئے پداپلی ایجوکیشنل سوسائٹی سے موبائل نمبر 919346063049پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔
سرقہ کی وارادت میں اضافہ !
میدک ۔27 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر پر ایس پی ڈاکٹر بی بالسوامی آئی پی ایس نے کہا کہ حال ہی میں، زیادہ چوریاں ہو رہی ہیں، تمام لوگ ہوشیار و چوکس رہیں، موٹر سائیکل چوری، مویشی چوری، ٹرانسفارمر چوری ہورہے ہیں۔ اگر آپ کو کہیں نقل مقام کرنا ہو تو اپنے گھر کے آس پاس کے لوگوں اور محکمہ پولیس کو ضرور مطلع کریں ۔ پولیس اہلکار وقفہ وقفہ سے آپ کے علاقہ کا دورہ کرتے رہیں گے۔ شاپس اونرس سے کہا کہ کسی بھی صورت میں آپ کی دکان کے کیش کاؤنٹر میں پیسے اور قیمتی سامان نہ رکھیں۔ دکانداروں کو چاہیے کہ وہ دکان کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں۔ لہٰذا ہوشیار رہیں اجنبیوں پر کڑی نظر رکھیں ، حالیہ دنوں میں ایسی خبریں آ رہی ہیں کہ بچوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔ رات کے وقت جلدی میں دروازہ نہ کھولیں۔