پداپلی۔ضلعی عہدیدار برائے طب و صحت ڈاکٹر پرمود کمار نے اپنے جاری کردہ صحافتی بیان کے ذریعہ مطلع کیا کہ دفتر برائے محکمہ طب و صحت ، پداپلی ضلع میں قومی صحت مشن اسکیم کے ذریعہ 31 دیہی دواخانوں میں خدمات انجام دینے کے لئے میڈیکل آفیسر پوسٹ کی ملازمت کے لئے جاری کردہ اعلامیہ سے متعلقہ عارضی فہرست (پروویژنل لسٹ) ضلعی دفتر برائے محکمہ طب و صحت ، پداپلی کے نوٹس بورڈ چسپاں کی جائے گی اور ویب سائٹ
www.peddapalli.telangana.gov.in
پر دستیاب ہوگی۔ اس عارضی فہرست سے متعلق اگر کسی کو اعتراض ہوتو اندرون ایک ہفتہ متعلقہ اسنادات داخل کرتے ہوئے بتاریخ 27اکٹوبر تا 02 نومبر شام 5.00 بجے کے اندر حل کروالیں . انھوں نے واضح کیا کہ قطعی فہرست میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
