پداپلی۔لیڈ بنک مینجر چیگونڈا وینکٹیش نے اپنے جاری کردہ صحافتی بیان میں اطلاع فراہم کی ہے کہ پداپلی ضلع مستقر میں 26اکٹوبر کو قرض میلہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ تفصیلات بیان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ضلع مستقر میں واقع امر چند کلیانہ منڈپ میں جاریہ ماہ کی 26 تاریخ کو بوقت صبح 10.30 بجے قرض میلہ کا اہتمام کیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ضلع کے تمام بنکوں کے زیر اہتمام مختلف اقسام کے قرضے فراہم کرنے کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔ خصوصی طور پر مرکزی و ریاستی حکومتوں کی جانب سے متعارف کردہ فلاحی اسکیمات سے متعلقہ قرضہ جات ، مکان، گاڑی، فصل، تعلیمی قرضہ جات وغیرہ کی فراہمی کے لئے یہ قرض میلہ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ضلع کے عوام کو اس زرین موقع سے مکمل طور پر مستفید ہونے کی انھوں نے اپیل کی۔
