پدا پلی میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل، پولیس کی کارکردگی قابل ستائش

   

پداپلی۔ آئی جی ناگیریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے کورونا کے خاتمے کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ، اسکو پداپلی میں سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے جمعہ کے روز ، رام گنڈم کے کمشنر پولیس ستیانارائن کے ہمراہ پداپلی میں لاک ڈاؤن کا معائنہ کیا۔ ضلع کے سنٹر میں مین روڈ کے ساتھ سبزی مارکیٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے تعریف کی کہ یہاں کرفیو کا مکمل ماحول ہے اور پولیس کی کارکردگی کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو لاک ڈاؤن کے اوقات میں باہر نہیں آنا چاہئے۔ اور “ہم لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر رہے ہیں اور بغیر پرمیشن والی گاڑیاں ضبط کر رہے ہیں۔ڈی سی پی رویندر ، اے سی پی سارنگپانی ، سی آئی ایس پردیپ کمار ، انیل ، اندراسینا ریڈی ، ایس آئی راجیش،ایس آئی اسحاق اور دیگر عملہ نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔