پدمادیویندر ریڈی کو بی آر ایس ٹکٹ دینے پر پارٹی کے ایک گروپ کی مخالفت

   

مندر زیورات کے معاملہ میں اپوزیشن کے مطالبہ پر رکن اسمبلی مانجرا میں ڈوبکی لگائی

میدک : 8ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی میدک کی سیٹنگ رکن اسمبلی ایم پدما دیویندر ریڈی کو تیسری بار پھر سے بی آر ایس کے ٹکٹ کے اعلان کے ساتھ ہی میدک اسمبلی حلقہ کے مختلف منڈل میں بی آر ایس پارٹی کے ایک گروپ کی جانب سے شدید مخالفت کی جارہی ہے ۔ معاملہ یہاں تک آگیا کہ دونوں گروپ ہر دن ایک دوسرے کے خلاف اخباری بیانات جاری کرتے آرہے ہیں ۔ نوبت یہاں تک آپہنچی کہ اپوزیشن گروپ نے رکن اسمبلی میدک پدما ریڈی کے خاوند IFFCO ڈائرکٹر ایم دیویندر ریڈی کو بدعنوان سمراٹ کا لقب بی دے دیا ہے ۔ اپوزیشن گروپ نے دیویندر ریڈی کے خلاف بیانات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دیویندر ریڈی ترقیاتی کاموں کی انجام دہی اور کنٹراکٹرس کو کاموں کے الاٹ کرنے کیلئے کمیشن حاصل کرتے آرہے ہیں و نیز حالیہ پیش آئے ایک تازہ واقع میں میدک کے نواح میں واقع ایڑو پاٹل دیواستھالائم میں مندر کو چڑھائے گئے زیورات منٹ کمپاؤنڈ حیدرآباد سے لے جاکر گلوانے کے واقع میں ای او سرینواس کے ساتھ شراکت کرتے ہوئے کچھ معاملات کئے ہیں ۔ اپوزیشن نے اس تازہ معاملہ کو لیکر دیویندر ریڈی کو چیلنج کیا کہ ایڑوپاٹل مندر کے احاطہ میں مانجرا کنارے اشنان کرنے کیلئے کپڑو ں سے دیوی ماتا کے سامنے قسم کھائی کہ کبھی بھی کنٹراکٹرس سے کمشین حاصل نہیں کیا اور زیورات کے معاملہ میں بھی میں ملوث نہیں ہوں ۔ چنانچہ دیویندر ریڈی نے اپوزیشن کے چالنج کو قبول کیا اور ماجرا ندی میں ڈوبکی لگاکر دیوی ماتا کے درشن بھی کرلئے ۔ انہوں نے اپوزیشن کو ثابت کردیا کہ وہ کسی بھی معاملہ میں ملوث نہیں ہے ۔ ادھر دوسری طرف اپوزیشن گروپ جو دیویندر ریڈی کے خلاف ہیں وہ بھی ایک بھاری تعداد میں اشنان کر کے دیوی ماتا کے سامنے سوگندھ کھاتے ہوئے کہہ دیا کہ دیویندر ریڈی کمیشن ایجنٹ میں اور زیورات کی منتقلی میں ملوث بھی ہیں ۔ اپوزیشن قائدین بھی ایڑوپاٹل کے احاطہ میں جاری ریالی نکالتے ہوئے کے سی آر زندہ آباد ، بی آر ایس زندہ آباد کے نعرے لگاتے ہوئے ویویندر ریڈی کے خلاف سمراٹ کا لقب لگاتے ہوئے دیویندر ریڈی سمراٹ کو ہٹاؤ ، میدک بچاؤ ۔ اپوزیشن کے اس گروپ کو مائنم پلی ہنمنت راؤ کی پوری تائید حاصل ہے ۔ اپوزیشن گروپ کی یہ ضد ہیکہ پدما ریڈی کی امیدواری کو برخواست کیا جائے یعنی امیدوار کو بدلنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ اپوزیشن کے اس گروپ میں جیون راؤ ایڈوکیٹ ، راجی ریڈی ، نریندر ریڈی اور راج شیکھر شامل ہیں ۔ جبکہ دیویندر ریڈی کے اشنان کے موقع پر صدر نشین بلدیہ مسٹر چندرا پال ، صدرنشین زرعی مارکیٹنگ کمیٹی بٹی جگپتی ، انجا گوڑ کے علاوہ دیگر شامل ہیں ۔