نئی دہلی۔/25 جنوری،( سیاست ڈاٹ کام ) 112 افراد کو پدما ایوارڈ یافتگان کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جن میں جیبوتی کے اسمعیل عمر گلڈ، کلدیپ نیر ( بعد از مرگ ) صحافی، الیاس علی طب و سرجری ( آسام ) ، بلو امام اُمور تمدن ( جھار کھنڈ )، عبدالغفور کھتری فنون لطیفہ، مصوری ( گجرات )، محمد حنیف خان شاستری ادب ( دہلی ) شامل ہیں۔
سی آر پی ایف کو 2کیرتی چکر اور ایک شوریا چکر ایوارڈز
نئی دہلی۔/25 جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) دو مقتول سی آر پی ایف فوجیوں کو کیرتی چکر ایوارڈ دیا گیا جو دوران امن اظہار جرأت کا دوسرا سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔ اس کے ایک جونیر کمانڈر کو شوریا چکر ایوارڈ دیا گیا جس نے بے مثال دلیری کا مظاہرہ کیا تھا اور زبردست مسلح دہشت گردوں سے جموں و کشمیر کے مقام اونتی پورہ میں 2017 میں مقابلہ کیا تھا۔