حیدرآباد 27 جنوری ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے ریاست کے پدما ایوارڈ یافتگان خاص طور پر معروف شٹلر پی وی سندھو کو پدما بھوشن ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے اختراعی کسان چنتالہ وینکٹ ریڈی کو بھی مبارکباد پیش کی جنہیں پدما شری ایوارڈ حاصل ہوا ہے ۔ چیف منسٹر نے اپنے پیام میں کہا کہ ان تمام افراد کی انفرادی کوششوں نے اپنے اپنے شعبہ میں نمایاں اہمیت حاصل کی ہے اور وہ پدما ایوارڈ کے حقیقی مستحق ہیں۔ انہوں نے ان شخصیتوں کو پدما ایوارڈز سے نوازنے پر مرکزی حکومت کے اقدام کی بھی ستائش کی جن کی نمایاں خدمات کے عوام بھی معترف ہیں۔ چیف منسٹر نے ملک بھر کے پدما ایوارڈ یافتگان کو بھی مبارکباد پیش کی ہے ۔