میدک /29 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی آر ایس نے بھی اپنی آخری انتخابی ریالی نکالی ۔ یہ ریالی بوائز جونئیر کالج گراؤنڈ سے رام داس ایکس وے تک نکالی گئی ۔ جہاں ایک کارنر میٹنگ منعقد ہوئی ۔ امیدوار بی آر ایس ایم پدما دیویندر ریڈی نے کانگریس امیدوار مائنم پلی کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ روہت کے جیتنے سے میدک کی ترقی میں رکاوٹیں آسکتی ہیں ۔ اس طرح ریاست میں اگر کانگریس اقتدار پر آتی ہے تو تلنگانہ ترقی میں پیچھے ہٹ جائے گا ۔
انتخابی میٹریل کی روانگی
نظام آباد :29؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع کلکٹر و ضلع الیکشن آفیسر راجیو گاندھی ہنمنتو نے آج آرمور کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں واقع ڈسٹری بیوشن سنٹر بالکنڈہ اسمبلی حلقہ کے جونیئر کالج میں انتخابی میٹرل کی روانگی کے عمل کا جائزہ لیا ۔ الیکشن آبزرور سبرا چکرا ورتی کے ہمراہ بنیادی طور پر جائزہ لیتے ہوئے اطمینان بخش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آبی سہولتیں ، طبی سہولتیں اور کھانے کے انتظامات و دیگر سہولتوں کے بارے میں پولنگ بوتھ کے عملے سے دریافت کیا اور ای وی ایم کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور کسی قسم کی شکایت کا موقع فراہم نہ کرنے کی ہدایت دی ۔ پولنگ عملہ چیک لسٹ کے مطابق ضرورت سے زیادہ سامان حاصل کریں پولنگ سنٹرس پر بندوبست کے بارے میں بھی دریافت کرتے ہوئے گاڑیوں کو تیار رکھنے کی اور وقت مقررہ پر پولنگ سنٹرس پر پہنچنے اگر کسی قسم کی دشواریاں پیش آرہی ہے تو اطلاع دینے کی خواہش کی۔
