پدما شری اعزاز کیلئے کبھی سوچا بھی نہ تھا

   

کرناٹک میں اسکول چلانے والے میوہ فروش کا ردعمل
بنگلورو 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک میں پھل فروخت کرنے والے ہرے کلا ہاجپا نے کہا ہے کہ کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ اُنھیں پدم شری ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ اُنھوں نے اس قومی اعزاز کے لئے نامزدگی کے اعلان کی پہلی اطلاع پر یہ ردعمل ظاہر کیا۔ ہاجپا جو پھل فروخت کیا کرتے ہیں، معمولی آمدنی سے رقم بچاکر اپنے گاؤں میں ایک اسکول کھولا تھا۔ ہاجپا نے کہاکہ ایک واقعہ کے سبب انھیں اسکول کھولنے کی ترغیب ملی تھی جب بیرونی سیاحوں نے ان سے کچھ کہا تھا اور ناخواندگی کے سبب وہ ان کی بات سمجھ نہیں پائے تھے۔