پدما لکشمی اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر

,

   

اقوام متحدہ ۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد امریکی اور ٹیلیویژن کی مشہور شخصیت پدمالکشمی جنہیں ’’فوڈ ایکسپرٹ‘‘ بھی کہا جاتا ہے کو یونائیٹیڈ نیشنس ڈیولپمنٹ پروگرام (UNDP) کی جانب سے نیا ’’خیرسگالی سفیر‘‘ مقرر کیا گیا ہے جو عدم مساوات اور تعصب کے خلاف اقوام متحدہ کی لڑائی میں شانہ بشانہ شامل رہی ہیں۔ یو این ڈی پی نے ’’بین الاقوامی یوم خواتین‘‘ کے موقع پر پدمالکشمی کی تقرری کا اعلان کیا۔