سنگم کے مستحقین میں مفت سلائی مشین کی تقسیم ‘ جی جناردھن
ظہیرآباد 2؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ظہیرآباد کے پدمشالی سنگم کے انتخابی عہدیداروں کی طرف سے منعقدہ تقریب حلف برداری بحیثیت مہمان خصوصی نملہ اشوک (اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ) کی زیر نگرانی، پدمشالی سنگم کی ذات برادران کی موجودگی میں نملہ اشوک نے گڈم جناردھن کو پدمشالی سنگم کے صدر کی حیثیت سے حلف دلایا۔اس پروگرام کا آغاز بڑے دھوم دھام سے ہوا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے اسپیشل جج نملہ اشوک نے نئے ایگزیکٹیو کمیٹی کے تمام اراکین کو پدمشالی برادری کے بھائیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کام کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ نو منتخب صدر گڈم جناردھن نے ظہیر آباد پدمشالی سنگم کی ترقی کے لیے بہت کام کیا ہے اور وہ اگلے ماہ 25 غریب پدمشالی ذات کے بھائیوں کو مفت سلائی مشن فراہم کریں گے۔ بعد ازاں پدما رمیش کو جنرل سکریٹری اور رنگا کو خزانچی مقرر کیا گیا۔ ارون کو نائب صدر جب کہ نرسیں ڈانڈی ویئٹھل، گڈے وینکٹیشم، کوڈیپاکا ناگراجو، اپم شراون، بی کرشنا، کونڈا شیوراج، اور شیورام رمیش پلاننگ کمیٹی کے ممبر اورڈاکٹر سوما چندر شیکھر مشیر، ڈوملا پنڈاری اسسٹنٹ سکریٹری، سنگم وجئے کمار، پنڈالا پربھو، پیگوڈا سری نواس، کوپرا لکشمن، گڈم پانڈو، ملیشام، جاٹلا شیوکمار، پنڈالا جگدیشور، دارا مادھو، اور اپم سری کانت اسسٹنٹ سیکریٹری ہیں۔ گجولا رامالنگم، گوڈا جگن، اپم رمیش، گونٹیلہ وجے کمار، گنڈلا ملائیہ، سگم ناگیش، بوڈا ستیہ نارائنا، بھیم پلی سبھاش نے وارڈ انچارج کے طور پر حلف لیا۔ کومشٹپلی لکشمن، یانم راگھو، پنڈال کرشنا، بیجلا وینو، گجولا وینکٹیشم، چپے ستیہ نارائنا، سگم سری نواس، اپم سری نواس، بی گجانند، سوما دتاتری، سگم چندر شیکھر اور دیگر نے ایگزیکٹو ممبران کے طور پر حلف لیا۔اس پروگرام میں پدمشالی ویمنس اسوسی ایشن کی لیڈر منجولا، اوما، پدمشالی برادری کے دیگر عوام نے حصہ لیا۔بعد ازاں اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نمالہ اشوک نے تبصرہ کیا کہ پدمشالی خواتین اپنے مقرر کردہ اہداف صرف اسی وقت حاصل کرسکتی ہیں جب وہ مالی طور پر مضبوط ہوں – ناخوشگوار واقعات سے موت پر انجمن کی طرف سے آخری رسومات ادا کی جائیں گی-نامکمل رام نگر پدمشالی بھون کو جلد مکمل کیا جائے گا اور موجودہ مارکنڈیشور مندر کے احاطے میں ایک سی سی بیڈ تعمیر کیا جائے گا۔
