نئی دہلی: 74 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر پدم ایوارڈز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس سال اس 106 مشہور شخصیات کو ایوارڈ دیا جائے گا ، جس میں 6 لوگوں کو پدم وبھوشن، 9 کو پدم بھوشن اور 91 لوگوں کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ مغربی بنگال کے ڈاکٹر دلیپ مہالانبس کو بعد از مرگ پدم وبھوشن سے نوازا گیا ہے، جو ہندوستان کا دوسرا سب سے بڑا اعزاز ہے ۔ انہیں او آر ایس کی دریافت کیلئے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ سرکاری ریلیز کے مطابق مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر مہالانبس نے او آر ایس کے وسیع پیمانے پر استعمال کا بیڑا اٹھایا ۔ ایسا اندازہ ہے کہ اس سے عالمی سطح پر 50 ملین سے زیادہ جانیں بچائی گئی ہیں۔ ڈاکٹر مہالانبس کا گزشتہ اکتوبر میں کولکاتہ میں انتقال ہوگیا تھا ۔پدم ایوارڈز کا اعلان، ملائم سنگھ یادو کو ملا بعد از مرگ پدم وبھوشن ایوارڈ