پدم ایوارڈ کیلئے نامزدگی، سفارشات کیلئے 15 ستمبر آخری تاریخ

   

نئی دہلی : مرکزی وزارت داخلہ نے آج کہاکہ 2025 ء کے پدم ایوارڈس کیلئے نامزدگی اور سفارش کا آن لائن عمل جاری ہے اور اِس کے لئے آخری تاریخ 15ستمبر 2024 ء ہے۔ تمام شہری اپنی نامزدگی کے بشمول دیگر کی بھی نامزدگی پیش کرسکتے ہیں۔ وزارت پدم ایوارڈس کیلئے یوم جمہوریہ 2025 ء کے موقع پر اعلان کرے گی۔ سفارشات صرف نیشنل ایوارڈس پورٹل پر قابل قبول ہیں۔