پدم شری کے وی رابیعہ

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : رابیعہ کی تعلیمی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے انہیں ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز پدم شری سے نوازا ہے ۔ 56 سالہ کے وی رابیعہ کا کیرالا سے تعلق ہے ۔ جن کی زندگی کو کیرالا اسکولس کے نصابی کتب میں شامل کیا گیا ہے ۔ ملاپورم ضلع ویلی لکڈو موضع میں ایک غریب خاندان میں پیدا ہوئی جب وہ نویں جماعت میں تھی پولیو سے ان کے دو پیر ناکارہ ہوگئے پھر بھی وہ انٹر تک کالج جاکر تعلیم حاصل کی اس کے بعد ویل چیر تک محدود ہوگئی ۔ پی جی تک ڈسٹنس سے تعلیم حاصل کی اور گاوں کی ہر لڑکی کو تعلیم دینے کا عزم کرتے ہوئے گھر میں اسکول کا آغاز کیا اور تعلیم حاصل کرنے کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں رکھی ۔ خواتین کو تعلیم دیتے ہوئے حکومت کی اسکیمات سے ان کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کیے ۔ رابیعہ کی اس محنت سے متاثر ہو کر ان کی ماں اور نانی بھی پڑھائی میں دلچسپی لی ۔ جب اس کی اطلاعات عام ہوئی تو عہدیداروں نے اسکول کا معائنہ کیا جہاں انہیں 8 تا 80 سال تک خواتین نظر آئیں ۔ عہدیداروں نے حکومت سے کوئی تعاون طلب کیا تو گاوں میں سڑک تعمیر کرنے کی خواہش کی ۔ رابیعہ کی اس کوشش سے اس کے اطراف و اکناف کے 8 گاوں میں صد فیصد تعلیم یافتہ لوگ ہوگئے ۔ جس سے متاثر ہو کر رابیعہ کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا ۔۔ ن