کسانوں کی حمایت کا فیصلہ، مودی حکومت پریشان
چندی گڑھ : سابق چیف منسٹر پنجاب پرکاش سنگھ بادل نے پدم وبھوشن واپس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں جو بھی ہوں کسانوں کی وجہ سے ہوں، ایسے میں اگر کسانوں کی بے عزتی ہو رہی ہے تو کسی طرح کا ایوارڈ رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔‘‘زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک اپنے عروج پر ہے اور کسی بھی حال میں وہ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔ اب کسانوں کی حمایت میں سرکاری ایوارڈس کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا جس سے مودی حکومت کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ساتھ ہی اکالی دل کے لیڈر رہے سکھدیو سنگھ ڈھینڈسا نے بھی اپنا پدم بھوشن ایوارڈ لوٹانے کی بات کہہ دی ہے۔