حیدرآباد۔28 ۔جولائی (سیاست نیوز) سابق وزیر ای پدی ریڈی 30 جولائی کو ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔ انہوں نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا ہے اور حامیوں سے مشاورت کے بعد ٹی آر ایس میں شمولیت کا فیصلہ کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی موجودگی میں پدی ریڈی ٹی آر ایس میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی عہدہ کی لالچ کے بغیر ٹی آر ایس میں شامل ہورہے ہیں۔ وہ حضور آباد میں ٹی آر ایس امیدوار کی کامیابی کیلئے کام کریں گے ۔ چندرا بابو نائیڈو حکومت میں پدی ریڈی وزارت شامل تھے۔ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی ۔ راجندر کی بی جے پی میں شمولیت کے بعد پدی ریڈی نے ناراضگی کا اظہار کیا اور پارٹی کی سرگرمیوں سے خود کو دور کرلیا تھا۔ 26 جولائی کو انہوں نے باقاعدہ طور پر بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا۔