پرائر اور ایڈمز کے بیان پر شین وارن چراغ پا

   

لندن۔28 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) ایشز سیریز کا تیسراا ٹسٹ انگلینڈ کی کامیابی پر ختم ہوگیا لیکن سوشل میڈیا پرسرد جنگ اب تک جاری ہے۔ خاص طور پر میچ میں امپائرنگ کے معیار پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ دریں اثناء انگلینڈ کے عبوری کوچ کرس ایڈمز اور سابق وکٹ کیپر بیٹسمین کو لیجنڈ اسپنر شین وارن نے خاموش رہنے کی ہدایت دی۔ میٹ پرائر نے انگلینڈ کے فتح کے بعد سوشل میڈیا پر کہا کہ واہ، آسٹریلیا جیت جائے تو سب اچھا ہے اوراگر ہار جائیں تو سب برا ہے۔ اس پر ایڈمز نے اضافہ کیا کہ یہ سچ ہے،ہمیشہ ایسے ہی ہوتا ہے لیکن شین وارن نے انتہائی غصے میں جواب دیاکرس آپ کچھ بھی نہیں تھے، صرف ایک کلب کرکٹر تھے۔

راؤنک یو ایس اوپن سے دستبردار
نیویارک۔28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کناڈا کے ٹینس ا سٹار میلوس راؤنک فٹنس مسائل کے باعث رواں سال کے چوتھے اور آخری گرانڈ سلام ٹینس ٹورنمنٹ یو ایس اوپن سے دستبردار ہوگئے ہیں۔28 سالہ راؤنک زخمی ہونے کے باعث یہ ٹورنمنٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ 21 سیڈ راؤنک کا پہلے راؤنڈ میں فرانسیسی کھلاڑی نکولس جیری سے مقابلہ ہونا تھا تاہم راؤنک کے دستبردار ہونے کے بع ماجشرزک کو میں شامل کر لیا گیا ہے ۔