کولکاتا : کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے پرائمری اساتذہ کی بھرتی کے معاملے میںسی بی آئی اور ای ڈی کے درمیان تال میل پر سوالات اٹھاتے ہوئے انہوں نے سی بی آئی سے کہا کہ وہ ای ڈی سے بات کرنے کے بعد چارج شیٹ پیش ۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ اس پرائمری کیس کا نتیجہ ماضی کے شاردا کیس جیسا ہو اور تفتیشی ایجنسی کسی نتیجہ پر نہیں پہنچے ۔سی بی آئی نے اس سے قبل پرائمری اساتذہ تقرری کیس میں چارج شیٹ تیار کی تھی۔ ان کی خصوصی تفتیشی ٹیم کے سربراہ اشون شینوی نے کہا کہ جلد ہی دوسری چارج شیٹ پیش کی جائے گی۔ اس کے بعد جج نے ای ڈی کی جانچ پرسوال کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ سی بی آئی نے ای ڈی سے زیادہ رابطہ نہیں رکھا۔ اس لیے چارج شیٹ میں پرائمری کیس کے تمام ملزمین کے نام نہیں ہیں۔ انہوں نے سی بی آئی کو فوری طور پر ای ڈی سے رابطہ کرنے کا حکم دیا۔جسٹس گنگوپادھیائے نے کہا کہ سی بی آئی اور ای ڈی جمعہ کو ہی ملزمین سے بات چیت کریں۔ کیس کی اگلی سماعت 21دسمبر کو ہوگی جس میں اقدامات سے واقف کرایا جائے گا۔
