حیدرآباد ۔ یکم نومبر ( سیاست نیوز ) ریاستی حکومت نے 6 نومبر سے پرائمری اسکولس کیلئے ہاف ڈے ٹائمنگ کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اسکولس صبح 9 بجے سے ایک بجے دن تک کام کریں گے ۔ یہ احکام سرکاری ‘ مجالس مقامی اور امدادی پرائمری اسکولس کیلئے قابل اطلاق ہیں کیونکہ ان اسکولس کے ٹیچرس ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کا کام تین ہفتے تک کرنے والے ہیں۔