حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : پرائمری تعلیم کے معیارات میں ریاست تلنگانہ کافی نچلی سطح پر ہے مختلف معیارات کے جائزے کی بنیاد پر ریاستوں کی نمبر وار فہرست جاری کی گئی ہے ۔ اور ریاست تلنگانہ کا ملکی ریاستوں میں 18 واں مقام آیا ہے ۔ نیتی آیوگ کے نائب صدر راجیو کمار ، سی ای او امیتابھ کانت اور محکمہ اسکولی تعلیم کے سکریٹری رینارے نے مشترکہ طور پر ملکی ریاستوں میں پرائمری تعلیم کے معیارات کی بنیاد پر انڈیکس جاری کیا ۔ ملک کی 20 بڑی ریاستوں کی فہرست میں 30 کلیدی معیارات کا جائزہ لینے پر ریاست تلنگانہ کا مقام نچلی سطح سے تیسرے مقام پر آیا ہے اور ریاست کو لرننگ آوٹ کم میں 49.78% ، اکسیس آڈٹ کم میں 60.98% بنیادی سہولیات کی فراہمی میں 20.49% اور ایکویٹی آوٹ کم میں 29.96% اسکور ملا ہے جب کہ بڑی ریاستوں کی فہرست میں ریاست کیرالا کا مقام آگے ہے تو ریاست مدھیہ پردیش کا مقام سب سے پیچھے ہے ۔ البتہ پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کا مقام چوتھے نمبر پر ہے ۔۔