سدی پیٹ – 25 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر ہیماوتی نے منڈل ہیڈکوارٹر میں واقع پرائمری ہیلتھ سنٹر کا اچانک معائنہ کیا۔ صرف اے این ایم اور صفائی ملازم موجود ہونے پر انہوں نے ناراضگی ظاہر کی۔ حاضری رجسٹر کی جانچ کر کے ضلع میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر کو فون کے ذریعے ہدایت دی کہ جو بھی عملہ وقت پر ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوا، ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ انہوں نے پی ایچ سی کا مکمل دورہ کرتے ہوئے تمام وارڈز اور بیت الخلاء کو ہمیشہ صاف رکھنے کا حکم دیا۔ لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔ عوام کے لیے ہر وقت دستیاب رہتے ہوئے طبی خدمات فراہم کرنا اہم فریضہ ہے، اور فرائض سے گریز کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، ایسا انتباہ دیا۔