محبوب نگر ۔ دیورکدرہ پرائمری ہیلت سنٹر میں آئی سی یو وارڈ کا افتتاح رکن اسمبلی ایل وینکٹیشور ریڈی نے ضلع کلکٹر ایس وینکٹ راؤ کے ہمراہ کیا 10 بستروں پر مشتمل نئے تعمیر شدہ آئی سی یو وارڈ جو 18.5 لاکھ روپئے کے صرفہ سے تعمیر کیا گیا ہے ۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ اب 5 منڈلوں کے عوام طبی خدمات سے استفادہ کرسکیں گے ۔ ایم ایل اے وینکٹیشور ریڈی نے کہا کہ ماضی کی تکالیفات اور مسائل کو مدنظر رکھ کر 30 لاکھ روپئے کی مشینوں کے ساتھ یونٹ قائم کیا گیا ۔ ریاستی وزیر سرینواس گوڑ کے تعاون سے آئی سی یو کی تعمیر کیلئے 18 لاکھ روپئے اس طرح جملہ 50 لاکھ کے صرفہ سے وارڈ قائم کیا گیا ہے ۔