نظام آباد۔ 20 ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے آج اچانک اندلوائی پرائمری ہیلت سنٹرکامعائنہ کیا ۔ڈیوٹی سے غیر حاضر عہدیداروں کو وجہ نما نوٹس جاری کرنے کی ڈسٹرکٹ میڈیکل ہیلتھ آفیسر راجہ سری کو احکامات جاری کیا۔ ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو پرائمری ہیلتھ سنٹر پہنچ کر لیاب میں خون کے نمونے حاصل کرنے کے عمل کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا۔ ٹیکنیشن سے تفصیلات حاصل کی ان پیشنٹ کے بارے میں ڈاکٹروں سے دریافت کیا اور مریضوں کو کئے جانے والے علاج معالجہ کے بارے میں دریافت کیا۔ حاضری رجسٹر کی کا معائنہ کرتے ہوئے غیر حاضر عہدیداروں کے بارے میں دریافت کیا۔ بغیر اطلاع کے غیر حاضر رہنے پر انہیں وجہ نما نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی۔ا سٹور روم میں فریج کو خالی رکھنے پر اس بارے میں دریافت کرتے ہوئے ادویات کو محفوظ کرنے کے لیے فریجوں کا استعمال کرنے اگر فریج خراب ہونے کی صورت میں اس کی مرمت کروانے کی ہدایت دی ۔ڈسٹرکٹ میڈیکل ہیلتھ آفیسر کو پرائمری ہیلتھ سنٹروں پر نظر رکھنے کی ہدایت دی اور عوام کو بہتر سے بہتر علاج معالجہ کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔