پرائم منسٹر ریلیف فنڈ فراہم کرنے کے نام شہریوں کو ٹھگنے کی کوشش

   

Ferty9 Clinic

شمالی ہند کے متعدد مجرموں کی سازش، عوام چوکس رہیں، سائبرآباد کرائم پولیس کا عوام کو مشورہ

حیدرآباد ۔ 4 اپریل (سیاست نیوز) جرائم پیشہ افراد اور مجرمین کہا جاتا ہیکہ ہر موقع سے فائدہ حاصل کرنے کی سوچ رکھتے ہیں اور اس پر عمل بھی کرتے ہیں۔ آفت سماجت اور پریشانی شہریوں کو لاحق خطرات اور سماجی آفت ایسا لگتا ہیکہ ان کے یہاں کوئی معنی نہیں رکھتی، ملک بھر میں کوروناوائرس سے پریشان شہریوں کیلئے امداد اور اپنے طور پر کوششوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن جرائم پیشہ افراد اس موقع کو بھی غنیمت جان چکے ہیں اور شہریوں کو ٹھگنے کی کوشش شروع کردی۔ سائبر جرائم جو سماج کیلئے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ یہ مجرمین اب سائبر طریقہ سے شہریوں کی امداد کو بڑھانا چاہتے ہیں اور اس دوڑ میں وہ اس حد تک آگے بڑھ چکے ہیں کہ ایسا وزیراعظم کے نام کا بھی استعمال کرتے ہوئے وزیراعظم کے نام کو بھی نہیں چھوڑا۔ سائبر جرائم میں اب تک کی کارروائی میں سائبرآباد پولیس نے جن افراد کو جن علاقوں سے گرفتار کیا ہے ان میں اکثریت شمالی ہند کی ریاستوں سے ہے جن میں نوئیڈا۔ غازی آباد، ہریانہ، راجستھان و دیگر علاقوں سے بہت زیادہ مجرمین گرفتار کرلئے گئے۔ اب جبکہ ملک میں کوروناوائرس کیلئے وزیراعظم کے نام پرائم منسٹر ریلیف فنڈ میں امداد جمع کی جارہی ہے۔ سائبر مجرمین نے اس موقع کو بنیاد بنا کر انٹرنیٹ پر نقلی آئی ڈی اور یو پی آئی ڈی تیار کرتے ہوئے فنڈز کو لوٹنا چاہتے ہیں۔ سائبر کرائم پولیس نے انٹرنیٹ پر اس دھوکہ باز مواد کو دیکھتے ہوئے ازخود مقدمات درج کرلیا ہے۔ پی ایم ریلیف فنڈ میں رقم جمع کرنے والوں کیلئے مرکزی حکومت نے ایس بی آئی بینک کے ذریعہ یو پی آئی آئی ڈی کو تیار کیا ہے۔ pmcapes@sbi کے نام سے یہ موجود ہے اور اس کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے جرائم پیشہ افراد سرگرم ہوگئے ہیں اور ان دھوکہ بازوں نے فنڈز دینے والے افراد کی رقم کو مستحقین تک پہنچنے سے روکنے کیلئے مختلف ناموں سے 6 فرضی اور نقلی یو پی آئی آئی ڈی کو تیار کیا ہے۔ سائبرکرائم پولیس نے اس کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کی آئی ڈیز کو بھی منظرعام پر لایا ہے۔ جن میں pwcares@pnb, pmcares@htfcbank, ، pmcares@yesbank, pmcare@ybi, pmcare@upi, pmcare@sbi, pmcares@icici ۔ سائبر مجرمین ان حرکتوں کے بعد ہزاروں کی تعداد میں SMS کے ذریعہ اور نقلی کال سنٹرز کے ذریعہ شہریوں کو گمراہ کرتے ہوئے تفصیلات کو حاصل کیا جارہا ہے۔ سائبرکرائم کے عہدیداروں نے عوام سے درخواست کی کہ ایسے شہری جو پی ایم ریلیف فنڈ میں رقم جم کروانا چاہتے ہیں وہ pmindia.gov.in ویب سائیٹ کا جائزہ لیں اور پھر آئندہ کے امدادی خدمات میں تعاون کا فیصلہ کریں۔