’پرائیویسی شیلڈ‘ غیر قانونی :یورپی عدالت

   

Ferty9 Clinic

بروسلز: یورپی عدالت انصاف نے یورپی یونین کے امریکہ کیساتھ ڈیٹا تحفظ کے معاہدے ’’پرائیویسی شیلڈ‘‘ کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ عدالت کے مطابق امریکی حکام تک رسائی کے اختیارات کے سلسلے میں ڈیٹا تحفظ کی ضروریات کی ضمانت نہیں دی جا سکتی تاہم لگسمبرگ کے ججوں نے اس فیصلے کی مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے شہریوں کے صارفین ڈیٹا کو معاہدہ کی نام نہاد معیاری شقوں کی بنیاد پر اب بھی امریکہ اور دوسرے ممالک منتقل کیا جا سکتا ہے۔ یورپی عدالت انصاف میں اس معاملے کو دراصل اس وقت اٹھایا گیا جب فیس بک کے خلاف آسٹریا کے وکیل اور ڈیٹا پروٹیکشن کارکن میکس شریمز کے مابین قانونی تنازعہ پیدا ہوا۔ شریمز نے یورپی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔